ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو اور ڈین کلیہ علوم شرقیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج، ٹاؤن شپ لاہور میں ڈاکٹر فیصل کمال حیدری کی کتاب، تفہیم ترجمہ کی تقریب پذیرائی میں مہمان خصوصی کے طور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ اقوام ترجمہ کو علمی و ادبی اور سماجی زندگی میں غیر معمولی اہمیت دیتی ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر فیصل کمال حیدری کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بصارت سے محرومی کے باوجود ایک بصیرت افروز علمی کارنامہ انجام دیا ہے۔ |